تلنگانہ

ورنگل میں سوپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کی تعمیر کے لئے 1100 کروڑ روپے کی منظوری

ورنگل میں سوپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کی تعمیر کے لئے 1100 کروڑ روپے کی منظوری 

ورنگل _4 دسمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ حکومت نے ورنگل میں تعمیر کیے جانے والے ملٹی سوپر اسپیشلٹی ہاسپٹل کی تعمیر کے لیے فنڈس کی منظوری دی ہے۔مرتضی علی رضوی، پرنسپل سکریٹری، محکمہ صحت، نے 2,000 بستروں کے اسپتال کے لیے 1,100 کروڑ روپے کی انتظامی منظوری دیتے ہوئے جی او جاری کردیا ہے۔ اس میں سے 509 کروڑ روپے سیول ورکس کے لیے، 20.36 کروڑ روپے پینے کے پانی اور صفائی کے لیے، 182.18 کروڑ روپے مکینیکل، الیکٹریکل اور پلمبنگ کے کاموں کے لیے 105 کروڑ روپے ، طبی آلات کے لیے 54.28 کروڑ روپے ذیلی کاموں، قانونی کاموں اور دیگر کاموں کے لئے 229.18 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button