تلنگانہ

رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے شیخ یاسمین باشاہ کو آصف آباد کلکٹر بننے سے روک دیا _ آر ایس پراوین کمار

جگتیال _ یکم فروری ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے  منگل کے روز ریاست کے 15 اضلاع کے کلکٹرس کا تبادلہ کردیا تھا جس میں شیخ یاسمین باشاہ کو ونپرتی ضلع کلکٹر سے آصف آباد ضلع کلکٹر مقرر کیا تھا لیکن آج صبح دوبارہ چیف سکریٹری شانتی کماری نے شیخ یاسمین کو جگتیال ضلع کا کلکٹر مقرر کرتے ہوئے احکام جاری  کیا۔ بداوت سنتوش جن کا تبادلہ منچیریال ضلع کے کلکٹر کے طور پر کیا گیا ہے، کو آصف آباد کے ضلع کلکٹر کے طور پر اضافی ذمہ داری  سونپی گئی ۔

اسی دوران بی ایس پی کے ریاستی صدر آر ایس پراوین کمار نے الزام لگایا کہ سرپور کے رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے آصف آباد کلکٹر شیخ یاسمین کے تبادلہ کو منسوخ کروایا ہے ۔ شیخ یاسمین، جو ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ کام کرتی ہیں، کو آصف آباد کے کلکٹر بننے سے رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے روک دیا۔ اور حکومت پر دباؤ ڈال کر  آرڈر منسوخ کروایا آر ایس پروین کمار نے اس سلسلے میں ٹویٹ کیا کہ سرپور علاقے کو کونپا کی ہتھکڑیوں سے آزاد کر کے تلنگانہ میں ضم کر دیا جائے

متعلقہ خبریں

Back to top button