تلنگانہ

کھمم میں بنڈی سنجے کا پتلہ نذر آتش _ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج

کھمم _ 28 مئی ( اردولیکس) کھمم میں کل جماعتی قاںٔدین کی جانب سے تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجۓ کے بیان کے خلاف زبردست احتجاجی دھرنا  منظم کیا اور بنڈی سنجۓ کا پتلہ نذر آتش کیا  ۔ ہفتہ کو کھمم کے اردو گھر شادی کے روبرو کل جماعتی قاںٔدین کھمم کی جانب سے بنڈی سنجۓ کے بیان  کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا منقد کیا گیا۔

،اس موقع پر کل جماعتی قاںٔدین کے ذمدران محمد عزیزالحق قمر سابقہ لاءبریری چیرمین ضلع کھمم ،کھمم شہر کے مشہور و معروف قانون دان اور سماجی کارکن محمد اسعد،کانگریس کے سینیر قاںٔد چھوٹے بابا،محمد غوث سی پی ایم قاںٔد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کے پرامن فضاء کو مکدر کرنے کے لئے بی جے پی قائدین اشتعال انگیزی پر اتر آۓ ہیں،لیکن اس ملک کی اکثریت سیکولرازم پر یقین رکھتی ہے

،بنڈی سنجۓ جو ایک عوامی نمائندہ منتخب ہوتے ہوے،عوام کے ووٹ سے بہ حیثیت ایم پی منتخب ہوکر پارلیمنٹ میں عوامی مسائل کو اٹھانے کے بجائے اشتعال انگیز بیانات پر لگے ہوئے ہیں، جس کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور بنڈی سنجۓ کا پتلہ نذر آتش کیا گیا،اور اسی طرح کھمم کے ونن ٹاون میں بنڈی سنجۓ کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی گئی ۔ کل جماعتی قاںٔدین کی جانب سےمطالبہ کیا گیا بنڈی سنجۓ کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے ون ٹاون پی یس کے عہدے داروں نے تیقن دیا گیا کے آج شام تک بنڈی سنجۓ کے خلاف مقدمہ درج  کردیا جائے گا ،اس موقع پر عوام کی اور تمام سیاسی جماعتوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button