انٹر نیشنل

سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع

ریاض ۔ این واصف

سال 2024 کے عازمین حج کے لئے ایک اہم اطلاع۔ سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج کے اصرار پر وزارتِ مذہبی امور نے درخواستوں کی وصولی میں 10 دن کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

 

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اسپانسرشپ سکیم میں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔بیرون ملک سے ڈالر میں ادائیگی کرنے والوں کو بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیا جائے گا، جبکہ حجِ بدل پر پانچ سال کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔‘

 

ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران حج کرنے والے رواں برس حج درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔اکیلی خاتون حلف نامہ فراہم کرنے پر خواتین کے قابل اعتماد گروپ کے ساتھ حج کرنے کی اجازت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button