تلنگانہ

کریم نگر میں ملازمین اور ٹیچرس کی تائید میں بنڈی سنجے کو جاگرن دکشا کرنے نہیں دیا گیا _ پولیس کی مداخلت کے بعد کشیدگی

کریم نگر میں ملازمین اور ٹیچرس کی تائید میں بنڈی سنجے کو جاگرن دکشا کرنے نہیں دیا گیا _ پولیس کی مداخلت کے بعد کشیدگی 

کریم نگر _ کریم نگر میں بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی جانب سے ملازمین اور ٹیچرس کے تبادلوں کے لئے جاری کردہ جی او 317  منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے رات بھر جاگنے والے احتجاجی پروگرام جاگرن دکشا کو پولیس نے منعقد ہونے نہیں دیا۔

 

احتجاجی پروگرام کے مقام پر سینکڑوں کی تعداد میں بی جے پی کارکن، ملازمین اور ٹیچرس جمع ہوگئے تھے لیکن پولیس نے اس پروگرام کو درہم برہم کردیا اور بی جے پی قائدین بشمول بنڈی سنجے کو حراست میں لے لیا۔اس موقع پر کافی کشیدگی دیکھی گئی۔جہاں پولیس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان دھکم پیل کا واقعہ پیش آیا۔اس دوران میڈیا کے نمائندوں کو بھی پولیس نے دکھیل دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button