تلنگانہ

بنڈی سنجے کی ریمانڈ رپورٹ میں 10 کیس درج _ پرانے کیسوں کو بھی کیا گیا شامل

بنڈی سنجے کی ریمانڈ رپورٹ میں 10 کیس درج _ پرانے کیسوں کو بھی کیا گیا شامل 

کریم نگر _ 3 جنوری ( اردو لیکس) پولیس نے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی  سنجے کے خلاف سابقہ 9 کیسوں کو ملا کر گزشتہ روز کریم نگر میں درج ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے کیس کے  ساتھ کل  10 کیسوں کا تذکرہ ریمانڈ رپورٹ میں کیا ہے جس پر کریم نگر کی عدالت نے انھیں 14 دنوں تک عدالتی تحویل میں دے دیا ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کیسوں میں 2012 کا کیس بھی شامل ہے جب بنڈی سنجے کریم نگر کے کارپوریٹر تھے

 

پولیس نے بنڈی سنجے کے خلاف جن  پرانے کیسوں کو بھی پیش کیا ہے اس کی تفصیلات یہ ہیں

 

کریم نگر ٹو ٹاؤن پولیس نے 2012 میں ایک ہی کیس  میں 4 دفعات کے تحت درج مقدمہ درج کیا تھا،  2017 میں ایک کیس میں پانچ دفعات کے تحت بنڈی سنجے کے خلاف سرسلہ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اسی پولیس اسٹیشن میں ایک اور کیس میں سات دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 2018 میں کریم نگر ٹو ٹاؤن میں ایک ہی معاملے میں چھ دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کریم نگر ون ٹاؤن میں تین دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسی سال.. ٹو ٹاؤن میں دو دفعہ کے تحت ایک اور مقدمہ درج کیا گیا. 2019 میں، ایک کیس حیدرآباد کے بوئن پلی پولیس اسٹیشن میں اور دوسرا ملیال پولیس اسٹیشن  میں درج کیا گیا تھا۔ 2019 میں کریم نگر کے رورل پولیس اسٹیشن میں چار دفعہ کے تحت ایک اور کیس درج کیا گیا تھا۔ کل کے معاملے کے بارے میں، پولیس نے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ سمیت تین دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ان سب کا تذکرہ پولیس نے بنڈی سنجے کی  ریمانڈ رپورٹ میں کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button