تلنگانہ

بندوق بردار ڈاکو کا مقابلہ کرنے والی بہادر ماں بیٹی کو پولیس نے پیش کی تہنیت

حیدرآباد۔ بندوق بردار ڈاکو پر ٹوٹ پڑنے والی بہادر ماں بیٹی کو حیدرآباد سٹی پولیس کے عہدیداروں کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ پولیس عہدیداروں نے ان ماں بیٹی کی ستائش کی جنہوں نے بندوق بردار ڈاکو سے نہ صرف مقابلہ کیا بلکہ اس کے ہاتھ سے طفنچہ چھین کر ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

 

پولیس کے مطابق
21-03-2024 کو دوپہر تقریباً 01.00 بجے سشیل کمار اور پریم چندر نامی دو ملزمین جو اتر پردیش کے کانپور سے تعلق رکھتے ہیں، بیگم پیٹ علاقہ ایک خاندان کے گھر میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے۔ منصوبے کے مطابق سشیل نے گھر کی مالکن امیتا مہنوت کو آواز دی اور اسے بتایا کہ وہ این کے جین کے نام سے ایک کورئیر لائے ہیں۔ جیسے ہی ان‌کی ملازمہ کورئیر لینے کے لیے نیچے آئی ملزم پریم نے اس کے گلے پر چاقو رکھ کر اور اسے کچن میں لے گیا۔ اس دوران امیتا کی بیٹی نیچے آئی اس کے اور سشیل کے درمیان جھگڑا ہوا، اسی دوران امیتا بھی وہاں پہنچ گئی۔

 

جھگڑے کے دوران سشیل نے اپنے بیاگ سے دیسی ساختہ طفنچہ نکالا اور ماں اور بیٹی پر تان‌دیا، امیتا جو مارشل آرٹ سے اچھی طرح واقف ہیں نے سشیل کو لات مار کر سشیل کے ہاتھ سے بندوق چھین لی۔ ماں بیٹی اس پر ٹوٹ پڑے جس کے نتیجے میں سشیل گھر سے بھاگنے پر مجبور ہوگیا جبکہ دوسرا ملزم جو گھر کے اندر موجود تھا

 

اسے مقامی افراد کی مدد سے پکڑ لیا۔ بعدازاں ان دونوں ملزمین کی گرفتاری عمل میں آئی اور پولیس نے ان کے پاس سے
1) رسیاں،
2) ایک طفنچہ
3) ربڑ کی گولی کا ایک شیل،
4) دو چاقو اور
5) ایک گفٹ پیپر باکس‌ضبط کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button