تلنگانہ

بنڈی سنجے 14 دنوں تک عدالتی تحویل میں _ ضمانت کی درخواست مسترد

بنڈی سنجے 14 دنوں تک عدالتی تحویل میں _ ضمانت کی درخواست مسترد 

کریم نگر _ کریم نگر ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے مجسٹریٹ نے بی جے پی کے ریاستی سربراہ بنڈ ی سنجے کمار کی ضمانت مسترد کر دی۔ اور انھیں 14 دنوں تک جوڈیشل ریمانڈ کے احکامات جاری کر دیئے۔ رواں ماہ کی 17 تاریخ تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیے جائیں گے ۔ عدالت نے بنڈی سنجے سمیت پانچ دیگر کو ریمانڈ پر دے دیا۔ کریم نگر میں ملازمین اور ٹیچرس کے تبادلوں کے مسلہ پر اتوار کی رات بندی سنجے نے احتجاجی پروگرام جاگرن دکشا کرنے کی کوشش تھی تاہم پولیس نے انھیں روک کر گرفتار کرلیا تھا  پولس نے بنڈی سنجے سمیت 16 لوگوں کے خلاف مقدمات درج کئے لیکن ان میں سے صرف پانچ ہی عدالت میں پیش ہوئے۔ ریمانڈ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باقی فرار ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button