تلنگانہ

کریم نگر جیل سے بنڈی سنجے رہا _ جیل کے باہر بی جے پی صدر کی گلپوشی

کریم نگر _ 5 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے آج شام جیل سے باہر آگئے ۔پیر کے روز کریم نگر پولیس نے کوویڈ قواعد کی خلاف ورزی پر بنڈی سنجے کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا تھا جہاں کریم نگر کی عدالت نے بندی سنجے کو 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں دے دیا تھا

آج ہائی کورٹ نے بنڈی سنجے کو 40 ہزار شخصی مچلکہ کی ادائیگی کے ساتھ جیل سے رہا کرنے کی ہدایت دی۔جس پر بی جے پی قائدین نے ضمانت کے امور تکمیل کرتے ہوئے سنجے کو جیل سے رہا کردیا۔کریم نگر جیل کے سامنے بی جے پی کے قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے بنڈی سنجے کا خیرمقدم کیا۔اور ان کی گلپوشی کی۔اس موقع پر مرکزی مملکتی وزیر بھگونت کوبھا نے انھیں جیل سے باہر لایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button