تلنگانہ

گروپ 1 کے علاوہ باقی تمام امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے: چیرمین تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن

حیدرآباد _15 مارچ ( اردولیکس تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کے چیئرمین جناردھن ریڈی نے کہا کہ تمام بقیہ جائیدادوں پر بھرتی کے امتحانات بشمول گروپ-1 مین امتحان، شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔ چیئرمین ڈاکٹر بی۔ جناردھن ریڈی نے کہا کہ امتحانات معمول کے مطابق منعقد ہوں گے۔

 

اسسٹنٹ انجینئر کے امتحانی پرچے لیک ہونے پر  بعض افراد احتجاج کر رہے ہیں کہ دیگر پرچے بھی لیک ہوئے ہیں اور انہیں منسوخ کر کے دوبارہ منعقد کیا جائے۔ جناردھن ریڈی نے واضح کیا  کہ دوسرا کوئی بھی پرچہ لیک نہیں ہوا ہے۔  امتحانات میں بڑے پیمانے پر نقل اور ہیرا پھیری کا کوئی امکان نہیں ہے۔  ملزمین سے تمام شواہد لینے کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ باقی بھرتیوں کے امتحانات شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔

 

جناردھن ریڈی،  پیپر لیک معاملہ کے اہم ملزم پراوین کمار کے بارے میں بتایا کہ اس نے  گروپ 1 کے پریلمس امتحان میں 103 نشانات حاصل کیے تھے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ 103 نمبر گروپ 1 کے امتحان میں ٹاپ نمبر نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button