تلنگانہ

عادل آباد میں شان رسول ﷺ میں گستاخی کرنے والے شرپسند کی تائید میں بی جے پی ہوگئی سرگرم _ دلت پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا کیا مطالبہ

خضر یافعی کی رپورٹ 

عادل آباد _ تلنگانہ کے عادل آباد شہر میں شان رسول ﷺ میں گستاخی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر واٹس ایپ اسٹاٹس رکھنے والے شرپسند نوجوان کی رہائی کے لئے مقامی بی جے پی کے قائدین سرگرم ہوگئے ہیں اس سلسلے میں عادل آباد بی جے پی کے ضلع صدر پائل شنکر اور  سابق ضلع پريشد چیئرپرسن سوہاسنی ریڈی نے چند مقامی بی جے پی لیڈروں کے ساتھ مل کر شرپسند کے گھر پہنچ کر اس کے والدین سے ملاقات کی اور اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔بعد ازاں انہوں نے شرپسند نوجوان کے والدین کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ کر اس کی رہائی کی درخواست کی۔

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پائل شنکر نے کہا کہ ہفتہ کی رات کے واقعہ میں ایک طبقہ کے افراد نے ڈی پنٹو نامی دلت نوجوان کی کافی پٹائی کی اور اس پر ایک مذہب کی دل آزاری کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان دلت ہے اس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور نوجوان کو فوری رہا کیا جائے

واضح رہے کہ ہفتہ کی رات عادل آباد شہر میں پنٹو نامی گستاخ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں واٹس ایپ اسٹاٹس پر ایک متنازعہ پوسٹ رکھ کر مسلمانوں کی دل آزاری کی تھی اس واقعہ کے خلاف مقامی مسلمانوں نے رات دیر گئے عادل آباد پولیس اسٹیشن پر احتجاج کیا اس موقع پر پولیس نے لاٹھی چارج بھی کیا تھا اس کے باوجود مقامی مسلم قائدین کی شکایت پر پولیس نے پنٹو کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button