آندھرا جیوتی کے نام سے جھوٹی خبر _ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کا ردعمل

حیدرآباد _  بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے کہا کہ آندھرا جیوتی اخبار کے نام کا استعمال کرتے ہوئے ان کے تعلق سے جو جھوٹی خبر پھیلائی گئی ہے یہ  ٹی آر ایس پارٹی کے آئی ٹی سیل کی کارستانی ہے جو وزیر تارک راما راو کی نگرانی میں چلتا ہے

نظام آباد لوک سبھا سے نمائندگی کرنے والے اروند نے کہا کہ حضور آباد میں انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کے تعلق سے انھوں نے کوئی بات نہیں کی۔لیکن ان کے نام سے آندھرا جیوتی کی ایک جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی۔جو ٹی آر ایس والوں نے حضورآباد میں شکست کے خوف سے کی ہے