تلنگانہ

بی جے پی، کامیڈین منور فاروقی کو حیدرآباد میں شو منعقد کرنے نہیں دے گی : ڈی اروند ایم پی

حیدرآباد _25 دسمبر ( اردو لیکس) تلنگانہ میں بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ڈی  اروند نے کہا ہے کہ بی جے پی حیدرآباد میں کامیڈین منورفاروقی کے شو کو منعقد ہونے نہیں دیں گے۔انہوں نے وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راؤ کو کامیڈین کا خیر مقدم کرنے پر متنبہ کیا اور دھمکی دی کہ ان کی پارٹی حیدرآباد میں اسٹانڈ آپ کامیڈین منور فاروقی کو شو پیش کرنے نہیں دے گی۔

 

نظام آباد لوک سبھا سے نمائندگی کرنے والے اروند نے کہا کہ  منور فاروقی نے دیوی گیتا پر لطیفہ بنایاہے اور اس کے شوز کو کرناٹک میں منعقد کرنے نہیں دیا گیا ۔ منورفاروقی کو کامیڈی شو کرنے کے لئے تارک راما راو اسے  دعوت دے رہے ہیں

 

ڈی اروند نے کہا کہ باپ  او ربیٹا دونوں (چیف منسٹر کے سی آر‘ کے ٹی آر) سمجھتے ہیں کہ ہندو سماج مذاق ہے۔دیکھتے ہیں وہ یہاں پر اس کوکیسے بلائیں گے۔وزیر تارک راما راو نے  ایک بیان میں کہاتھا کہ کامیڈین جیسے منور فاروقی اور کنال کامرا کو حیدرآباد میں مظاہرہ کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button