تلنگانہ

باکسر نکہت زرین کو دو کروڑ روپے کا چیک چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے حوالے کردیا

حیدرآباد_ 2 جون( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے عالمی ویمنس باکسنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنےوالی نکہت زرین کو  2 کروڑ کے انعام کی رقم کا چیک حوالے کردیا ۔ حیدرآباد کے باغ عامہ میں آج تلنگانہ کی یوم تاسیس تقریب کے موقع پر چیف منسٹر نے رقمی انعام کا چیک نکہت زرین کو پیش کیا۔ادی طرح آئی ایس ایس ایف شوٹنگ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی تلنگانہ کی کھلاڑی ایشا سنگھ اور پدم شری مگلیا کو بھی انعام کا چیک پیش کردیا ۔

ایشا سنگھ نے جرمنی میں حال ہی میں ختم ہوئے آئی ایس ایس ایف جونیئر ورلڈ کپ میں ٹیم ایونٹس میں تین گولڈ میڈل جیتے ہیں۔چیف منسٹرنے یہ بھی اعلان کیا تھا  کہ دونوں کھلاڑیوں کو جوبلی ہلز اور بنجارہ ہلز میں مکانات کے لیے اراضی دی جائے گی۔ نکہت زرین نے استنبول، ترکی میں فلائی ویٹ فائنل میں تھائی لینڈ کی جیتپونگ جوٹاماس کو شکست دے کر خواتین کی عالمی چمپئن شپ میں 52 کلوگرام کے زمرے میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ا س طرح زرین میری کوم، سریتا دیوی کے بعد عالمی چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی پانچویں ہندوستانی خاتون باکسر بن گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button