حضورآباد میں دلت بندھو اسکیم پر لگی روک _ الیکشن کمیشن کی ہدایت

نئی دہلی _ مرکزی الیکشن کمیشن (سی ای سی) نے حضورآباد اسمبلی حلقہ میں دلت بندھو اسکیم کے نفاذ کو روکنے کا حکم دیا ہے۔اس سلسلہ میں مرکزی الیکشن کمیشن نے ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر کو ایک مکتوب روآنہ کیا جس میں انتخاب ختم ہونے  تک اسکیم پر عمل درآمد روکنے کا مشورہ دیا گیا ہے

واضح رہے کہ حکومت دلتوں کو معاشی طور پر آگے جانے کے لیے دلت بندھو اسکیم کو پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر حضورآباد حلقہ سے شروع کیا تھا

حضورآباد  اسمبلی میں ضمنی انتخاب اس ماہ کی 30 تاریخ کو ہوگا۔ جب تک اس اسکیم کو روک دیا جائے گا۔