تلنگانہ

سدی پیٹ ضلع میں کار کنویں میں گر پڑی _ ماں اور بیٹا ہلاک _ نعشوں کی تلاش کرنے والا تیراک بھی پانی میں ڈوب گیا

سدی پیٹ _ تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں کار زرعی کنویں میں گر گئی۔جس کے نتیجہ میں ماں اور بیٹا ہلاک ہوگئے۔کنویں کی گہرائی اتنی تھی کہ کار کو باہر نکالنے میں گھنٹوں لگ گئے۔کار میں سوار ماں اور بیٹے کو تلاش کرنے کے دوران ماہر تیراک بھی کنویں میں پھنس کر فوت ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق میدک ضلع کے نندی گام گاوں کا رہنے 25 سالہ پرشانت اپنی 50 سالہ ماں بھاگیہ لکشمی کے ساتھ کار میں حسن آباد جا رہا تھا کہ سدی پیٹ ضلع کے چٹیال گاوں کے پاس سڑک کے کنارے واقع کنویں میں کار گر پڑی۔انھیں نکالنے کے لیے پولیس نے فائر بریگیڈ کے عملے کی مدد لی۔اور ماہر تیراک کو طلب کیا۔نعشوں کو ڈھونڈنے کے دوران تیراک بھی فوت ہوگیا۔دوپہر میں کار گر پڑی تھی اور شام 7 بجے کار کو کرین کی مدد سے نکالا گیا اور تینوں نعشوں کو بھی نکال لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button