تلنگانہ

سابق ڈی ایس پی کے خلاف مقدمہ _ آمدنی سے زائد اثاثوں کے الزام میں اے سی بی کی کارروائی

سابق ڈی ایس پی کے خلاف مقدمہ _ آمدنی سے زائد اثاثوں کے الزام میں اے سی بی کی کارروائی 

حیدرآباد _ تلنگانہ اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں  نے ایک سابق ڈی ایس پی کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کو رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے جگن نامی سابق ڈی ایس پی نے حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھاریٹی ( ایچ ایم ڈی اے)  ویجیلنس یونٹ میں خدمات انجام دی تھی اس وقت اس نے کافی دولت کمائی۔

 

ڈی ایس پی جگن کے گھر کے علاوہ اے سی بی حکام نے منگل کی رات ان  کے رشتہ داروں اور دوستوں کے گھروں کی بھی تلاشی لی۔ حیدرآباد کے حبشی گوڑہ میں ان کی رہائش گاہ کے علاوہ 10 علاقوں کی تلاشی لی گئی۔ جگن پر بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا الزام ہے جب وہ ایچ ایم ڈی اے کے ڈی ایس پی تھے۔ حال ہی میں ان کے خلاف یہ الزام لگا تھا کہ ایچ ایم ڈی اے سے متعلق ایک کھلے پلاٹ کے سلسلے میں کوٹیشور راؤ نامی شخص سے 4 لاکھ روپے لئے  تھے۔ اس کے ساتھ ہی اے سی بی کے عہدیداروں نے ان  کے ہر گھر کی تلاشی لی اور ایک  کلو سونا اور قیمتی دستاویزات ضبط کرلئے۔ معلوم ہوا ہے کہ ان کے رشتہ داروں اور اہل خانہ کی رہائش گاہوں پر تلاشی جاری ہے۔مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جا رہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button