تلنگانہ

چیف منسٹر کے سی آر کا 5 نومبر کو دورہ کھمم _ پرجا آشر واد جلسہ سے خطاب کریں گے تمام تر تیاریاں مکمل

کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجےکمار نے صحافتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ و صدر بی آر ایس پارٹی کے سی آر 5 نومبر کو کھمم کا دورہ کرینگے کھمم کے ایس آر ایڈ بی جی این آر کالج گراؤنڈ میں منعقدہ پرجا آشر واد جلسہ سے خطاب کریں گے پی اجےکمار نے کہا کہ پرجا آشر واد جلسہ کے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی اس جلسہ میں ھزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے

 

متحدہ کھمم ضلع میں چیف منسٹر کے سی آر کا یہ چوتھا جلسہ عام ہے پی اجے کمار نے کہا کہ آنے والے اسمبلی کے انتخابات میں بی آر ایس پارٹی ھی اقتدار میں آئے گی اور کے سی آر صاحب ہیٹ ٹرک کریں گے اس موقع پر کھمم ایم پی ناما ناگیشور راؤ رکن قانون ساز کونسل و صدر بی آر ایس پارٹی ضلع کھمم تاتا مدھو کے علاوہ بی آر ایس پارٹی کے کارپوریٹرس بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button