تلنگانہ

دو ریاستوں کی 5 اسمبلی حلقوں میں 30 ستمبر کو ضمنی انتخابات _حضور آباد کا نام شامل نہیں

حیدرآباد _ مرکزی الیکشن کمیشن نے حضور آباد اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کو فی الفور منعقد کرنے سے انکار کردیا ہے ریاست میں کورونا وائرس کی وبا، بارش کی وجہ سے ضمنی انتخاب کو التوا میں رکھ دیا ہے مرکزی الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کی چار اور اڈیشہ کی ایک اسمبلی نشست پر 30 ستمبر کو ضمنی انتخابات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے اور تلنگانہ کی حضور آباد اور آندھراپردیش کی بدویل اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری نہ کرتے ہوئے اسے التوا میں رکھ دیا۔

حضور آباد اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والے سابق وزیر ایٹالہ راجندر نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفی پیش کردیا ہے جس کی وجہ سے یہ حلقہ خالی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button