جرائم و حادثات

برقعہ پہن کر چوری۔حیدرآبا میں تین نوجوان گرفتار

حیدرآباد: رچہ کنڈہ کی ایل بی نگرپولیس نے برقعہ پہن کراپنے رشتہ دارکے مکان میں چوری کرنے والے طالب علم اوراس کے دوساتھیوں کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ حمدان اشفاق،19 سالہ طالبعلم محمد ایازخان اور19 سالہ یاسرساکن کرما گوڑہ کو گرفتارکرکے ان کے پاس سے 36 تولہ وزنی طلائی زیورات، 9 دستی گھڑیاںم ایک ڈیجٹل کیمرہ، ایک موٹرسائیکل، 405امریکی ڈالرس ایک موبائل فون جملہ مالیت 33 لاکھ 2 ہزارروپئے ضبط کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق یاسرنے 31 اگست کو اپنے دو دوستوں کے ساتھ ملکرچوری کی واردات انجام دی۔ دونوجوان برقعہ پہن کرمکان میں لاک توڑ کراورشیشہ توڑکراندرداخل ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button