تلنگانہ سکریٹریٹ کی مساجد اور یکخانہ مسجد کی تعمیر کا چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے دیا تیقن

حیدرآباد _ تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے سیکریٹریٹ کی دو مساجد کے ساتھ عنبرپیٹ کی یکخانہ مسجد کی تعمیر کا تیقن دیا۔اس کے علاوہ پرانے شہر حیدرآباد کی ترقی، اقلیتوں کی ترقی، اور ان کے مسائل کی یکسوئی کا بھی چیف منسٹر نے وعدہ کیا ہے اس بات کی اطلاع مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی نے ایک پریس کانفرنس میں دی۔جناب اکبر الدین اویسی نے کہا کہ وہ آج اسمبلی میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو اور وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو سے مساجد کی تعمیر اور اقلیتوں سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال۔جس پر چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے تمام مسائل کے حل کا تیقن دیا ہے