نیشنل

مئی کے مہینہ میں بینکس 12 دن رہیں گےبند

نئی دہلی: مالی سال 2023-24 کے پہلے مہینے کے اختتام کے ساتھ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے مئی کے مہینے کے لیے بینک چھٹیوں کا کیلنڈر جاری کیا ہے۔ مئی میں بینک مختلف مواقع پر بند رہیں گے جیسے یوم مئی، بدھ پورنیما، رابندر جینتی، مہارانا پرتاپ جینتی وغیرہ۔ آر بی آئی نے آنے والے مہینے کے لیے جملہ 12 تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس میں دوسرے اور چوتھے ہفتہ کے ساتھ ساتھ اتوار بھی شامل ہیں۔

یکم مئی کو بیلاپور، بنگلورو، چنئی، گوہاٹی، حیدرآباد، کوچی، کولکتہ، ممبئی، ناگپور، پنجی، پٹنہ اور ترویندرم میں یوم مئی یا مہاراشٹر ڈے کی وجہ سے بینک بند رہیں گے۔

5 مئی کو بدھ پورنیما کے موقع پر، اگرتلہ، ایزول، بیلا پور، بھوپال، چندی گڑھ، دہرادون، جموں، کانپور، کولکتہ، ممبئی، ناگپور، نئی دہلی، رائے پور، رانچی، شملہ اور سری نگر میں بینک کام نہیں کریں گے۔

9 مئی کو کولکتہ میں رابندر ناتھ ٹیگور کی یوم پیدائش کی وجہ سے بینک بند رہیں گے

16 مئی کو سکم میں ریاست کی یوم تاسیس کے موقع پر بینک کام نہیں کریں گے۔

22 مئی کو مہارانا پرتاپ جینتی کی وجہ سے شملہ میں بینک بند رہیں گے۔

24 مئی‌کو قاضی نذر الاسلام جینتی کے موقع پر تریپورہ میں بینک بند رہیں گے۔

7 مئی، 14 مئی، 21 مئی اور 28 مئی کو ملک بھر کے تمام بینکس اتوار کی وجہہ سے بند رہیں گے۔

13 مئی اور 27 مئی کوملک بھر کے بینک دوسرے اور چوتھے ہفتہ کو کام نہیں کریں گے۔

 بینک کی تعطیلات پر، صارفین موبائل یا نیٹ بینکنگ کی مدد سے اپنا زیادہ تر بینکنگ کام مکمل کر سکتے ہیں۔ جب کہ موبائل بینکنگ کے ذریعے ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی کی جا سکتی ہے اور کوئی بھی شخص نقد رقم نکالنے کے لیے اے ٹی ایم کا استعمال کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button