تلنگانہ

حیدرآباد، پرانے شہر میں احتجاجیوں پر پولیس کا اندھا دھند لاٹھی چارج۔ گھروں میں گھس کر گھسیٹ کر باہر لایا گیا

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں ملعون راجہ سنگھ کے خلاف احتجاج میں شدت کے بعد آج رات شاہ علی بنڈہ میں مسلم نوجوانوں پر پولیس نے اندھا دھند لاٹھی چارج کیا۔

آج‌رات‌کاروباری‌اداروں کو بند‌ کروانے‌ کے‌ بعد پولیس نے اچانک سخت کاروائی کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو پکڑ کر باہر نکالا، پولیس کے عملے نے خواتین کی بھی پرواہ نہیں کی، متعدد گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو حراست میں لینے کے دوران پولیس نے نوجوانوں کو بری طرح سے پیٹا ان پر بے رحمی‌ سے لاٹھیاں بھی برسائی گئیں۔ نوجوانوں گھر والوں کے سامنے گھروں سے گھسیٹ کر باہر لایا گیا اور بری طرح پیٹا گیا۔

پولیس کے رویہ پر شہریوں میں شدید برہمی کی لہر پایی جاتی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ احتجاج کو کچلنے کےلیے سختی کا استعمال کیا جارہا ہے جبکہ راجہ سنگھ کے خلاف پولیس کی جانب سے مناسب کاروائی نہیں کی گئی۔ پولیس کی جانب سے کیے گئے لاٹھی چارج کے ویڈیوز سوشل‌میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button