تلنگانہ

بریکنگ نیوز _ کورونا کی صورتحال پر چیف منسٹر تلنگانہ کا اعلی سطحی اجلاس _ سنکرانتی تہوار گھروں میں منانے کا دیا مشورہ

حیدرآباد -9 جنوری ( اردو لیکس)   چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے  ایک اعلی سطحی اجلاس میں  عہدیداروں سے تلنگانہ میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی صورتحال کا جائزہ لیا .جس میں انھوں نے ریاست کی عوام کو سنکرانتی کی تہوار اپنے اپنے گھروں میں منانے کا مشورہ دیا ہے

چیف منسٹر نے کہا کہ اگرچہ کہ کورونا وائرس کے کئی معاملات درج کئے جارہے ہیں لیکن پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ ریاستی حکومت نے تمام کو مناسب طبی امداد کی فراہمی کے انتظامات کررہی ہے۔انہوں نے کوویڈ19کی موجودہ صورتحال اورحکام کی جانب سے اس کو روکنے کے اقدامات،مریضوں کا علاج اور مستقبل کی حکمت عملی کا بھی جائزہ کیا۔

عہدیداروں نے چیف منسٹر کو موجودہ صورتحال سے واقف کروایا۔ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔اسی طرح تلنگانہ میں بھی اس کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے۔عہدیداروں نے کہاکہ قومی اوسط کے برخلاف تلنگانہ میں اس وائرس سے اموات کم ہوئی ہیں۔اس تعلق سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button