یادادری مندر کے لئے ایک کلو گرام سونا دینے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا اعلان

حیدرآباد _  تلنگانہ کے ضلع بھونگیر میں یادگیر گٹہ پر تعمیر کی جانے والی یادادری مندر کے لئے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ایک کلو 16 تولہ سونا عطیہ میں دینے کا اعلان کیا ہے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے آج یادادری مندر کے تعمیری کاموں کا جائزہ لینے یادگیر گٹہ پہنچے۔

اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے یادادری مندر کی تعمیر کے لئے سینکڑوں کروڑ روپے خرچ کئے جا رہے ہیں یہ مندر آندھراپردیش کی تروپتی مندر سے بھی بڑی ہوگی۔اس کے لئے 125 کلو گرام سونے کی ضرورت ہے

 

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سونا کو عطیہ دیا جا سکتا ہے لیکن سونے کا عطیہ دینے کے لئے کئی قائدین اور بزنس مین آگے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ سب سے پہلے اپنے خاندان کی طرف سے یادادری مندر کے لئے ایک کلو گرام اور 16 تولہ سونا کا عطیہ دیں گے۔وزیر لیبر ملا ریڈی بھی ایک کلو سونا دینے کا اعلان کیا ہے اسی طرح ٹی آر ایس پارٹی کے کئی ارکان اسمبلی، کونسل اور پارلیمنٹ نے ایک ،ایک کلو سونا دینے کا پیشکش کیا ہے انہوں نے کہا کہ ریاست کے ہر گاوں سے صرف 11 روپے عطیہ دینے پر بھی سونا خریدا جا سکتا ہے