تلنگانہ

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں ہوئی فائرنگ میں ہلاک راکیش کے خاندان کو 25 لاکھ روپے ایکس گریشیا اور سرکاری ملازمت دینے چیف منسٹر تلنگانہ کا اعلان

حیدرآباد _ 18 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو  نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر اگنی پتھ اسکیم کے خلاف پرتشدد احتجاج پر تشویش کا اظہار کیا۔اور اس تشدد میں ورنگل ضلع کے  راکیش کی  ریلوے پولیس کی فائرنگ میں ہلاکت پر دکھ کا اظہار کیا اور  ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

چیف منسٹر کے سی آر نے راکیش کے اہل خانہ کو 25 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ انہوں نے خاندان کے اہل فرد  کو ان کی اہلیت کے مطابق سرکاری ملازمتیں دینے کا بھی وعدہ کیا۔ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ مرکز کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بی سی طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ کے سی آر نے واضح کیا کہ ریاستی حکومت تلنگانہ کے بچوں کی حفاظت کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button