بنڈی سنجے کو چیف منسٹر کی سخت وارننگ _ جیل بھیجنا تو دور چھو کر دکھانے کا کیا چیلنج

حیدرآباد _ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے تلنگانہ بی جے پی کےصدر بندی سنجے کو سخت  وارننگ دی ہے ۔  میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیف منسٹر نے  سنجے کو خبردار کیا کہ وہ اپنی زبان قابو میں رکھیں ورنہ زبان کاٹ ڈالیں گے۔انھوں نے کہا کہ بنڈی سنجے مجھے جیل بھیجنےکی باتیں کررہے ہیں جیل بھیجناتو دور کی بات ہے صرف مجھے  چھو کر دیکھو۔

 

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے بنڈی سنجے کو ایک چلر سیاسی لیڈر قرار دیا۔ اب تک بی جے پی کے جھوٹے الزامات اور تنقیدوں پر وہ خاموشی اختیار کرلئے تھے لیکن اب خاموش بیٹھنے والے نہیں ہیں بی جے پی قائدین کا تعاقب کرتے ہوئے انھیں مناسب جواب دیں گے۔حکومت کے خلاف غلط الزامات اور تنقید کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اب صبر کا امتحان ختم ہوگیا ہے