تلنگانہ

حیدرآباد میں سردی نے 10 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا _ ہفتہ کو 8 اعشاریہ 4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ

حیدرآباد میں سردی نے 10 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا _ ہفتہ کو 8 اعشاریہ 4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ

حیدرآباد _ حیدرآباد شہر میں سردی انتہا کو پہنچ گئی ہے ۔ گزشتہ دو دنوں سے رات اور صبح کے اولین وقت سرد ہوائیں چل رہی ہیں جس سے  اوٹی،  کوڈائی کنال، اور  شملہ کی  آب و ہوا فی الحال حیدرآباد میں دیکھی جا رہی ہے. حیدرآباد میں پچھلے تین چار دنوں سے  درجہ حرارت اچانک گر گیا ہے۔

 

پٹن چیرو علاقے میں ہفتہ کی صبح 8.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد میں آخری بار 13 دسمبر 2015 کو کم سے کم 9.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس وقت وہی کم درجہ حرارت تھا جس کا آج ریکارڈ توٹ گیا ہے

 

ہفتہ کو تلنگانہ کے کئی حصوں میں درجہ حرارت 10 ڈگری سے کم ریکارڈ کیا گیا۔ سنگاریڈی میں کم سے کم 6.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جو پچھلے 10 سالوں میں سب سے کم ہے۔ محکمہ موسمیات نے 21 دسمبر تک حیدرآباد شہر بھر میں یلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ، محکمہ موسمیات نے عادل آباد، راجنا سرسلہ جگتیال اور محبوب آباد اضلاع کے لیے اگلے چند دنوں کے لیے اورنج وارننگ جاری کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button