تلنگانہ

تلنگانہ کانگریس کے کارگزار صدر محمد اظہرالدین سے کانگریس کے سینئر لیڈر غیاث الدین کی ملاقات

حیدرآباد _ 5 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کانگریس کے کارگزار صدر و سابق رکن پارلیمنٹ محمد اظہر الدین کے ساتھ کانگریس کے سینئر اقلیتی لیڈر کے غیاث الدین نے گاندھی بھون میں ملاقات کرتے ہوئے آنے والے انتخابات میں مسلمانوں کو زیادہ سے زیادہ نمایندگی دینے کے لئے پارٹی ہائی کمان سے موثر نمایندگی کرنے کا مشورہ دیا۔

غیاث الدین نے کہا کہ تلنگانہ اقلیتیں خاص طور مسلمان کانگریس کے قریب آرہے ہیں ایسے حالات میں مسلم نمائندگی میں اضافہ کی ضرورت ہے جس پر اظہر الدین نے تیقن دیا کہ وہ اس مسئلے کو پارٹی ہائی کمان سے رجوع کریں گے اور زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو ٹکٹ دینے کی درخواست کریں گے

 

متعلقہ خبریں

Back to top button