تلنگانہ

حیدرآباد شدید سردی کی لپیٹ میں _ ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد شدید سردی کی لپیٹ میں _ ایلو الرٹ جاری 

حیدرآباد _  شہر حیدرآباد میں گذشتہ چند دنوں سے شام 7 بجے سے سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے نیچے گر  رہا ہے۔ دن کا درجہ حرارت عام طور پر 18 ڈگری سیلسیس ہونا چاہیے۔ لیکن جمعہ کو دن کا درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔اور رات میں 10 ڈگری سیلسیس کے نتیجے تک پہنچ گیا ہے جس کے پیش نظر محکمہ موسمیات کے حیدرآباد ڈویژن کے عہدیداروں نے اس ماہ کی 19 تاریخ تک  حیدرآبادیوں کو ایلو الرٹ جاری کیا۔ اس کے علاوہ، اورنج الرٹ اس مہینے کی 20 اور 21 تاریخ تک جاری رہے گا ۔

 

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے آنے والے دنوں میں معمول کے درجہ حرارت کی پیش گوئی کی ہے۔ اگلے پانچ دنوں میں عام درجہ حرارت تین سے چار ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں چھ سے آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں رات کا درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button