ملعون وسیم رضوی کے خلاف کھمم پولیس کمشنر کو علماء، ائمہ دانشور حضرات کی شکایت

 

 

کھمم _ کھمم شہر میں آج جمعرات کو علماء، ائمہ دانشور حضرات کے ایک وفد نے کھمم  پولیس کمشنر، ویشنو، ایس، واریئر سے ملاقات کرتے ہوئے ملعون وسیم رضوی کے خلاف شکایت درج کروائی۔ اور  اس کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

تحریری شکایت میں کہا گیا کہ ملعون وسیم رضوی ہمارے ملک کی سالمیت اور اس کے امن وامان کے لیے خطرہ ہے جس نے مسلمانوں کی مذہبی کتاب قرآن مجید کی 26 آیتوں کو ختم کرنے کی بات کہی اور ایک نئے قرآن کو متبادل کے طور پر پیش کرنے کی بات کہی نیز یہ ملعون آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بے حرمتی پر مشتمل کتاب لکھ کر پوری امت کے نزدیک قتل کا مستحق ہوگیا اگر قانون ہند اسے بر وقت کڑی سزا نہیں دے گا تو گلی گلی محلہ محلہ میں امن و امان متاثر ہوسکتا ہے

جس پر کمشنر پولیس نے ایسے مذہبی منافرت پھیلانے والے شر پسند عناصر کے خلاف کڑی سے کڑی کارروائی کرنے کا تیقن دلایا

اس وفد میں حافظ محمد جواد احمد امام مسجد زین العابدین مرکز وسینئر اردو صحافی، مولانا سلمان خان قاسمی امام وخطیب مسجد گنج شہداء، مولانا صفدر رضا خطیب جامع مسجد، مفتی آصف علی سعید قاسمی مدیر مدرسۃ الصالحات للبنات و سرکاری قاضی کھمم، جناب شیخ زین الپاشا صاحب جماعت اسلامی موجود تھے