تلنگانہ

حیدرآباد کے نامپلی میں کل ہند صنعتی نمائش کا افتتاح _ 40 روپے داخلہ ٹکٹ، چھوٹے بچوں کو مفت داخلہ

حیدرآباد _ یکم جنوری ( اردولیکس) حیدرآباد کے علاقے نامپلی میں   82ویں کل ہند صنعتی  نمائش کا افتتاح ریاستی وزراء  ہریش راؤ، محمود علی، پرشانت ریڈی اور ٹی سرینواس یادو نے کیا۔ 82ویں آل انڈیا صنعتی نمائش یکم جنوری سے 15 فروری تک 46 دنوں تک جاری رہے گی۔ نمائش گراؤنڈ میں 2400 اسٹالس لگائے گئے ہیں۔ ان اسٹالس میں ملکی اور غیر ملکی مصنوعات کی فروخت ہوتی ہے۔ نمائش میں تقریباً 1500 نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔

 

نمایش کے داخلہ ٹکٹ کی قیمت 40 روپے مقرر کی گئی ہے۔ پانچ سال سے کم عمر کے بچے مفت میں نمایش میں داخل ہوسکتے ہیں۔ نمائش کا مشاہدہ روزانہ  3.30 بجے سے رات 10.30 بجے تک کیا جا سکتا ہے۔  نمائش کے میدان تک  میٹرو کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ HMR نے اضافی میٹرو ٹرینیں چلانے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ آر ٹی سی نے خصوصی بسیں چلانے پر بھی اتفاق کیا۔ زائرین کے لیے مفت اور بامعاوضہ پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ جو لوگ بامعاوضہ پارکنگ چاہتے ہیں ان کے لیے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے احاطے میں انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button