تلنگانہ

ملعون وسیم رضوی کے خلاف نارائن پیٹ ایس پی کو مجلس کی شکایت

نارائن پیٹ: 18 نومبر (اردو لیکس) بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ورکن پارلیمنٹ حیدر آباد کی ہدایت پر  نارائن پیٹ مجلس قائدین کا ایک نمائیندہ وفد نے آج ضلع ایس پی ڈاکٹر چیتنیا سے انکے چمبر میں ملاقات کی اور اتر پردیش کے ملعون اور گستاخ ملعون وسیم رضوی پر سخت سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ مجلسی قائدین نے بتایا کہ  وسیم رضوی  نے حضور اکرم صلعم کی شان میں اہانت’ ناموس رسالت میں گستاخی پر مشتمل کتاب تحریر کی ہے جس سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ اور مسلمان ایسی حرکت کو کبھی برداشت نہیں کرسکتے۔ اس موقع پر نارائن پیٹ مجلس قائدین نے کہا کہ ملعون وسیم رضوی کے گستاخانہ اور دل آزاد بیانات پر اپنے شدید غم و غصہ کا  اظہار بھی  کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے شعیہ سابق صدر نشین وقف بورڈ وسیم رضوی کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔ اس موقع صدر ضلع مجلس عبدالقدیر منڈاسگھر’ ارکان بلدیہ مجلس محمد تقی چاند’ محمد تقی چاند پیر’ معاون رکن سید محمود میاں’ عبدالقادر بچھو خازن مجلس ضلع نارائن پیٹ ‘ محمد شریف قریشی جوائنٹ سیکریٹری مجلس ٹاؤن ‘ شہاب الدین چاند ٹاؤن خازن مجلس’ محمد طاہر جوائنٹ سیکریٹری مجلس’ محمد تقی’ عثمان چاند کے علاوہ دیگر مجلس قائدین موجود تھے۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button