تلنگانہ

اوٹکور میں ملعون وسیم رضوی کے خلاف مجلس نے درج کروائی پولیس میں شکایت

اوٹکور : صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد جناب بیریسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی ہدایت پر اوٹکور مجلس اتحاد المسلمین کے ذمہ داران کا ایک وفد محمد پاشاہ حسن آباد ٹاٶن صدر اوٹکور کی قیادت میں ملعون وسیم رضوی کے خلاف ایک تحریری یادداشت اوٹکور ایس آٸی مسٹر پروتالو کو پیش کی۔ اور وسیم رضوی جو ہمارے حضور اکرم صلی اللہ و علیہ وسلم کی شان میں اہانت ناموس رسالت میں گستاخی پر مشتمل کتاب تحریر کرنے پر اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔انھوں نے کہا کہ رضوی جو ہندی زبان میں کتاب تحریر کی ہے جسمیں جھوٹ نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں اسکو کوٸی بھی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا۔ لہذا اسکے خلاف فوراً مقدمہ درج کرتے ہوئے کیفرکردار تک پہچایا جاٸے۔ ایس آٸی اوٹکور نے تیقن دیا کے وہ اعلی عہدیداران سے مشاورت کرتے ہوئے کاروائی کریں گے۔اس وفد میں مجلسی نماٸندے محمد رفیع پورلہ جواٸنٹ سکریٹری ناراٸن پیٹ ضلع،خواجہ حسین یلیم منڈل خازن،محمد فیاض کرنول منڈل سکریٹری،محمد اسماعیل مسعود ٹاٶن یوتھ صدر، کارکنان میں محمد فیاض،بابو میاں،ناظم بنڈہ،محمد عمران،محمد مڑکی،ارشد مڑکی،وسیم گنتہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button