تلنگانہ

کانگریس لیڈر جیون ریڈی گرفتار _ لیڈی ٹیچر کی خودکشی پر گھر والوں کو پرسہ دینے کے لئے جانے کے دوران پولیس نے روک دیا

کانگریس لیڈر جیون ریڈی گرفتار _ لیڈی ٹیچر کی خودکشی پر گھر والوں کو پرسہ دینے کے لئے جانے کے دوران پولیس نے روک دیا 

نظام آباد_ 10 جنوری ( اردو لیکس) کانگریس کے سینئر لیڈر و رکن تلنگانہ قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی کو نظام آباد ضلع کے کمرپلی گاوں میں پولیس نے اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ بھیمگل بابا پور میں ایک لیڈی ٹیچر کے گھر والوں کو پرسہ دینے کے لئے جا رہے تھے جس نے دوسرے ضلع کو تبادلہ کردینے سے مایوس ہو کر اتوار کے دن خودکشی کرلی تھی۔

رکن کونسل جیون ریڈی کے دورے کی اطلاع پا کر پولیس نے انھیں درمیان میں ہی گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ ضلع نظام آباد بھیمگل منڈل کے موضع بابا پورسے تعلق رکھنے والی 36 سالہ خاتون سرسوتی،راحت نگر کے سرکاری اسکول میں ٹیچرکی حیثیت سے خدمات انجام دیا کرتی تھیں۔ ان کا تبادلہ ضلع کاماریڈی کے ایک تانڈہ میں واقع اسکول میں کردیا گیا۔ انھوں نے تبادلہ سے مایوس ہو کر اتوار کے روز خودکشی کرلی۔ خاتون کے ارکان خاندان نے بتایا کہ تبادلہ کردینے کی وجہہ سے مایوس ہوکرانھوں نے یہ قدم اٹھایا تھا ۔ اس سلسلے میں پولیس سے شکایت کی گئی

۔ واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے نئے زونل سسٹم کے تحت ریاست کے سرکاری ملازمین اور ٹیچرس کے تبادلوں کے لئے جی او 317 جاری کیا ہے، اس جی او کو منسوخ کرنے کا ملازمین اور ٹیچرس تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے۔بی جے پی کی جانب سے اس مسئلہ پر مسلسل احتجاج کیا جا رہا ہے بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے اس مسئلہ پر احتجاج کرتے ہوئے گرفتار کرلئے گئے تھے

اب تک چند ملازمین اور ٹیچرس نے دوسرے اضلاع میں تبادلہ کردینے سے مایوس ہو کر خودکشی کرلی جن میں کتہ گوڑم ضلع کے ایک ہیڈ ماسٹر جیتو نائک بھی شامل ہیں جنکا ملگ ضلع کو تبادلہ کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button