تلنگانہ

تانڈور پولیس اسٹیشن میں بنڈی سنجے کے خلاف کانگریس قائدین نے درج کروائی شکایت

تانڈور _ 29 مئی ( اردولیکس) وقارآباد ضلع کے تانڈور ٹاون میں کانگریس کے اقلیتی قائدین نے بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔محمد خالد سیف اللہ تلنگانہ کانگریس میناریٹی ڈپارٹمنٹ کے وائس چیئرمین کی قیادت میں کانگریس کے قائدین کے ایک وفد جس میں سید نواز ڈسٹرکٹ نائب صدر اور ٹاون صدر پربھاکر گوڑ اور دیگر شامل تھے تانڈور پولیس اسٹیشن پہنچ کر بنڈی سنجے کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی اور جلد سے جلد بنڈی سنجے کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button