تلنگانہ

شان رسالت صلعم میں گستاخی کے خلاف حافظ محمد لئیق خان کی نظام آباد پولیس سے تحریری شکایت

نظام آباد 15/ اکتوبر (اردو لیکس) شان رسالت صلعم میں گستاخی کےخلاف حافظ محمد لئیق خان صدر جمیعۃ العلماء ضلع نظام آباد و قائد علماء والحفاظ نے نظام آباد اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کے دفتر پہونچ کر تحریری طور پر شکایت درج کروائی اور مطالبہ کیا کہ جو اسکول اور پرنٹنگ والے اس مذموم حرکت میں ملوث ہیں سب پر مقدمہ لگا کر نصابی کتاب سے حضور اکرم صلعم کی غرضی شبیہ کی تصویر فوراً حذف کیا جائے۔

 

انھوں نے کہا کہ مسلمان اپنا مال اپنی جان سب کچھ قربان کر سکتا ہے لیکن جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں کس بھی قسم کی کوئی کو بھی گستاخی کو ہرگز ہرگز برداشت نہیں کر سکتا گزشتہ دو روز قبل حیدرآباد سے خبر آئی کہ کسی اسکول میں جماعت چہارم کے نصاب میں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نعوذباللہ خیالی تصویر شائع کی گئی ہے

 

جو کہ سراسر غلط عمل جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس نے علاقہ پولیس اسٹیشن کو ہدایت دی کہ وہ اس پر کاروائی کرے اور تیقن دلایا کہ پولیس اس طرح کے حرکت کر کے امن وامان خراب کرنے والوں پر ضرور کاروائی کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button