تلنگانہ

عادل آباد میں کانگریس اقلیتی قائدین کی جانب سے بنڈی سنجے کے خلاف پولیس میں شکایت

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی سیل چیئرمین شیخ عبداللہ سہیل اور عادل آباد ضلع کانگریس کمیٹی صدر ساجد خان کی ہدایت پر عادل آباد اقلیتی سیل صدر ایم۔اے شکیل،ورکنگ صدر افروز خان، نے تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کے خلاف ان کی نفرت انگیز تقریر پر عادل آباد ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بنڈی سنجے نے مسلمانوں کے خلاف انتہائی نفرت انگیز تقریر کرتے ہوئے ریاست کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے جس سے دونوں طبقات کے درمیان نفرت میں اضافہ کے ساتھ فرقہ وارانہ تشدد پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔اس موقع پر یوتھ کانگریس اسمبلی کے صدر عرفات خان ، انّو بھائی، سمیر، رسول خان، عزیز، سبیل، عمران خان کے علاوہ دیگر موجود تھے۔عادل آباد میں بنڈی سنجے کے خلاف اب تک یہ دوسری شکایت درج کرائی گئی ہے۔عادل آباد اہل سنت والجماعت کی جانب سے جمعہ کے روز ایک شکایت درج کروائی گئی تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button