تلنگانہ

اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کاماریڈی میں کانگریس کی ستیہ گرہ _ سابق وزیر محمد علی شبیر کی شرکت

ایم اے ماجد کی رپورٹ

کاماریڈی 27 جون (اردولیکس)،کانگریس کی جانب سے آج تلنگانہ بھر میں اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ستیہ گرہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ب

سابق وزیر و کانگریس کے سینئر لیڈر محمد علی شبیر نے  مرکزی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف کاماریڈی بلدیہ کے روبرو  ستیہ گرہ پروگرام میں حصہ لیا۔ان کے ہمراہ سینکڑوں قائدین اور کارکنوں نے ستیہ گرہ میں شرکت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کرے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر محمد علی شبیر نے کہا کہ  اگنی پتھ اسکیم کو متعارف کرتے ہوئے مرکزی حکومت فوج کو  پرایویٹ کرنے کی کوشش کررہی ہے یہ مسلہ  آج ہمارے نوجوانوں کے  مستقبل سے جڑا ہواہے،4 سال میں نوجوان ریٹائرڈ ہونے کے بعد نوجوان کا مستقبل کیاہوگا۔ کیونکہ اگنی پتھ اسکیم کے تحت فوج میں بھرتی کے بعد 4 سال میں ریٹایرڈ کردیا جائے گا۔

مرکزی حکومت کی اس غلط اسکیم کے خلاف آج  سارے ہندوستان میں کانگریس ستیہ گرہ کررہی ہیے ہم مرکزی حکومت کی طرف سے اسکیم کو واپس لینے تک  اپنے احتجاج کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے نوجوانوں کو سال میں 2کروڑ ملازمت کا وعدہ کیا تھا  اس کے حساب سے 16 کروڈ ملازمت آنا تھا جبکہ 10 لاکھ دینے کی بات کی جا رہی ہیے وہ بھی 4 سال میں ریٹائرڈ کردیاجایگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو   کانگریس خراب  ہونے نہیں دے گی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button