جنرل نیوز

بنگلورو میں آئی ٹی دھاوے کے بعد کانگریس کی قلعی کھل گئی: ہریش راؤ

میدک13اکتوبر(اردو لیکس نیوز)(حافظ محمد فصیح الدین میدک)بی آر ایس پارٹی انچارج متحدہ ضلع میدک مسٹر ٹی ہریش راؤ نے آج میدک کا دورہ کرتے ہوئے مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے ایم ایل اے کیمپ آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج بنگلور میں آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کئے گئے دھاوے پر کانگریس کی قلعی کھل گئی ہے

 

۔انہوں نے کانگریس پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی نے دھوکہ سے کمائی ہوئی رقم سے تلنگانہ کی عوام کو خریدنا چاہتی تھی۔لیکن آئی ٹی نے اُسے ناکام بنا دیا ہے۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے مزید کہاکہ سابق میں کرناٹک ریاست میں 40فیصد کمیشن کی سرکار تھی۔لیکن اب 50 فیصد کمیشن کی سرکار بنی ہے۔انہوں نے اپنے الزامات میں کہاکہ کانگریس پارٹی ٹکٹس فروخت کر رہی ہے اور ابھی تک ان کی صورتحال یہ ہے کہ وہ اپنے امیدواروں کا بھی اعلان نہیں کر پائے ہیں۔اور انہیں امیدوار ہی نہیں ہیں۔اس موقع پر انہوں نے سابق ایم ایل اے میدک مسٹر پی ششی دھر ریڈی،اور کانگریس پارٹی کے کونسلر مسٹر مامنڈلہ انجنیولو کی بی آر ایس پارٹی میں شمولیت پر کھنڈوا پہنایا

 

۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج تلنگانہ کی عوام بے حد خوش ہیں کیونکہ کے سی آر نے اپنے دو میعاد میں کئی ایک ترقیاتی کام کئے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ آج تلنگانہ میں بسنے والے تمام طبقات کی عوام کے سی آر کی فلاحی اسکیمات سے کافی متائثر ہیں اور وہ ضرور تیسری مرتبہ کے سی آر کو ہی سی ایم بنائینگے اور ضرور بھاری اکثریت سے ووٹ دیتے ہوئے بی آر ایس پارٹی کو ہی اقتدار میں لائینگے۔اس موقع پر انہوں نے پی ششی دھر ریڈی کی شمولیت کو لیکر کہاکہ ششی دھر ریڈی کی بی آر ایس پارٹی میں شمولیت سے بی آر ایس پارٹی کافی مضبوط ہوئی ہے

 

اور اس مرتبہ بی آر ایس پارٹی حلقہ اسمبلی میدک کی امیدوارہ کی ہائی ٹرک یقینی ہونے کا انہوں نے دعویٰ کیا ہے۔اس موقع پر شریمتی ایم پدما دیویند ر ریڈی،ایف کو ڈائرکٹر دیویندر ریڈی،چئیرمین بلدیہ مسٹر ٹی چندراپال،مسٹر کنٹھا ریڈی تروپتی ریڈی کے علاوہ دیگر اہم شخصیات شریک رہے۔واضح رہے کہ مختلف پارٹیوں سے بی آر ایس پارٹی میں کئی افراد نے شمولیت اختیار کی اور انہیں ہریش راؤ نے پارٹی کھنڈواپہناتے ہوئے استقبال کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button