تلنگانہ کے سینئر کانگریس قائد ایم ستیانارائن راؤ کا انتقال

کریم نگر _ تلنگانہ کانگریس کے سینئیر  سابق  و وزیر ایم ستیانارائن راؤ  کا انتقال ہوگیا۔ان کی عمر 88 برس تھی انہوں میں  نے پی سی سی صدر اور اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔ ستیہ ناراین راو جو ایم ایس آر کے طور پر جانے جاتے ہیں کی طبیعت خراب ہونے پر حیدرآباد کے نمس ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا  علاج کے دوران منگل کی صبح ہاسپٹل میں ہی آخری سانس لی۔ آج  سہ پہر جوبلی ہلز کے مہاپرستھانہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا کی جائے گی۔ ایم ایس آر 14 جنوری 1934 کو ضلع کریم نگر ضلع کے وڈیرے گاؤں میں پیدا ہوئے تھے 1980 سے ’83 تک اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 1969 کے اوائل میں تلنگانہ تحریک میں حصہ لیا تھا۔ 1971 میں ، انہوں نے تلنگانہ پرجا سمیتی رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ بعد میں انہوں نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے مزید دو بار کامیابی حاصل کی۔ 14 سال تک ایم پی رہ چکے  ایم ایس آر نے 2000 سے 2004 تک تلنگانہ کانگریس پارٹی کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ایم ستیانارائن راؤ 2004 سے 2007 تک وائی ایس کابینہ میں وزیر اور 2007 کے بعد آر ٹی سی چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے۔

 

ٹی پی سی سی کے صدر اتم کمار ریڈی ، ورکنگ صدر پونم پربھاکر ، پی سی سی کے سابق صدر پونالا لکشمیا اور دوسروں نے ستیانارائن راؤ کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔