تلنگانہ

حیدرآباد میں کنٹینمنٹ زون پھر شروع _ پیراماؤنٹ کالونی کے 25 مکانات کنٹینمنٹ زون میں شامل

حیدرآباد میں کنٹینمنٹ زون پھر شروع _ پیراماؤنٹ کالونی کے 25 مکانات کنٹینمنٹ زون میں شامل 

حیدرآباد _ شہر حیدرآباد کے ٹولی چوکی پیراماؤنٹ کالونی میں کنٹینمنٹ زون قائم کیا گیا ہے جہاں چہارشنبہ  کے روز اومیکران کے دو کیس سامنے آنے کے بعد جی ایچ ایم سی اور محکمہ صحت نے علاقے میں کورونا پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔ اومیکرون سے متاثرہ دو افراد میں  کی رہائش گاہوں کے قریب واقع 25 گھروں کے پاس  ایک ہنگامی زون قائم کیا گیا ہے۔ جہاں کینیا اور صومالیہ سے آنے والے دو افراد اومیکرون سے متاثر پائے گئے تھے یہ دونوں اسی علاقے میں رہتے ہیں اب  وہاں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا۔ میڈیکل عملہ فوری وہاں پہنچ گئی  اور اپارٹمنٹ کے تمام فلیٹس کے رہائشیوں کے نمونے حاصل کیے جہاں متاثرین مقیم تھے، اور ساتھ ہی ساتھ ان متاثرین سے ملاقات کرنے والے  لوگوں کے نمونے بھی حاصل کیے اور انہیں RTPCR ٹیسٹنگ کے لیے بھیج دیا۔ حکام نے کہا کہ نتائج 24 گھنٹوں کے اندر آنے کا امکان ہے۔

جمعرات کو میڈیکل ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی 10-15 ٹیمیں میدان میں اتر گئی ہیں ۔ آج کالونی میں مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ چہارشنبہ کو پوری کالونی میں جراثیم کش محلول کا اسپرے کیا گیا۔ متاثرین کے قریب رہنے والوں کو گھروں میں الگ تھلگ رہنے کا مشورہ دیا گیا  ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button