تلنگانہ

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں فیس بک پر متنازعہ پوسٹ _ شر پسند کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت

جگتیال _ 17 جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں ایک شر پسند نے فیس بک پر متنازعہ پوسٹ جاری کرتے ہوئے حالات کو بگاڑنے کی کوشش کی۔جس پر شر پسند کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق جگتیال ضلع کے ملیال میں جامع مسجد کے صدر شیخ بابو نائب صدر عبدالکریم سیکرٹری یوسف اور اطہر خان وارڈ ممبر اور دیگر مسلمانوں نے ملیال پولیس اسٹیشن میں جی اشوک نامی شخص کے خلاف پیغمبر اسلام کے خلاف فیس بک پر متنازعہ پوسٹ جاری کرنے کی شکایت کرتے ہوۓ اس شر پسند اشوک کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی درخواست کی۔

اس واقعہ کا علم ہونے کے بعد ملیال جامع مسجد کے ذمدران نے جگتیال مجلس کے صدر یونس ندیم سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے حالات سے واقف کروایا۔ یونس ندیم سے خواہش کی کہ وہ پولیس کے اعلی عہدیداروں تک اس شر انگیزی کے واقعہ سے واقف کروائیں۔تاکہ خاطی کے خلاف سخت کارروائی ہوسکے۔ جس پر یونس ندیم نے اعلی عہدیداروں تک گستاخی کے واقعہ کو لے جانے کا تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button