تلنگانہ

تلنگانہ میں کورونا کی کیسوں میں پھر ہورہا ہے اضافہ

تلنگانہ میں کورونا کی کیسوں میں پھر ہورہا ہے اضافہ

حیدرآباد _ 3 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں پھر اضافہ ہورہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  38,362 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں 482 نئے مثبت کیسس درج ہوئے۔ اس سے اب تک مثبت کیسوں کی کل تعداد 6,82,971 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے اس سلسلے میں ایک بلیٹن جاری کیا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص کی کورونا سے موت ہوگئی ۔ اس سے ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 4,031 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز 212 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں فی الحال 4,048 ایکٹیو کیس ہیں۔

 

تلنگانہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہائی رسک ممالک سے 423 افراد شمش آباد راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچے۔ ان سبھی نے کووڈ RT-PCR ٹیسٹ کروائے اور 23 مسافر کورونا سے متاثر پائے گئے۔ حکام نے ان کے نمونے جینوم کی ترتیب کے لیے بھیجے۔ ریاست میں اب تک درج اومیکرون کیسوں کی تعداد 84 تک پہنچ گئی ہے۔  اومیکرون سے متاثرہ افراد میں سے 37 صحت یاب ہو چکے ہیں۔  ہائی رسک ممالک سے اب تک کل 13,272 افراد تلنگانہ آئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button