تلنگانہ

تلنگانہ میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں کورونا کے کیس

حیدرآباد _ 6 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ایک ہفتہ کے اندر کیسوں کی تعداد میں 7 گنا اضافہ ہوا  ہے۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  54534 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں 1913 نئے مثبت کیسس درج ہوئے۔ اس سے اب تک مثبت کیسوں کی کل تعداد 6,87,456 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے اس سلسلے میں ایک بلیٹن جاری کیا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو افراد کی کورونا سے موت ہوگئی ۔ اس سے ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 4,036 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز 232افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں فی الحال 7847ایکٹیو کیس ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button