تلنگانہ

بچوں اور بزرگوں کو گھروں میں ہی رہنے کا مشورہ۔ تمام کو ماسک لگانے کی ہدایت، تلنگانہ محکمہ صحت

ریاست میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ۔ ایک ہی دن میں 403 کیسس

حیدرآباد: ملک بھر میں کورونا کے کیسس میں اضافہ ہورہا ہے۔ تلنگانہ میں بھی گزشتہ دو تین دنوں سے کورونا کے مثبت کیسس میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ تلنگانہ محکمہ صحت نے چوکسی اختیار کی ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 403 نئے مثبت کیس درج ہوئے ہیں۔ ریاستی ڈائرکٹر آف پبلک ہیلتھ ڈاکٹر جی سرینواس راؤ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا۔

ہر ایک کو ماسک پہننے اور گنجان علاقوں میں جسمانی فاصلہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 10 سال سے کم عمر بچوں اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ہنگامی صورتحال میں باہر جانے  کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دیگر افراد کو مختلف مقاصد کے لیے باہر جاتے وقت ماسک پہننے کا حکم دیا گیا تھا۔

ضروری ہوتو ہی سفر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کورونا کی علامات پر فوری طور پر محکمہ صحت کے حکام سے رابطہ کرنے اور ادویات کے استعمال کی ہدایت دی گئی ہے۔ دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جن لوگوں نے ویکسین نہیں لی ہے ان سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ویکسین لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button