تلنگانہ میں گذشتہ دو ہفتوں میں کورونا کے کیسوں میں 50 فیصد کی کمی

حیدرآباد _ ڈائریکٹر محکمہ صحت و طبابت ڈاکٹر سرینواس راو نے کہا کہ ریاست میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کے کیسوں میں 50 فیصد کی کمی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں تلنگانہ میں اب تک 2 لاکھ 37 ہزار افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور فی الحال 48 ہزار سے زائد افراد زیر علاج ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کی اموات کی شرح بھی کافی کم ہے

فی الوقت ریاست میں کورونا کے علاج کے لئے تیار رکھے گئے بستر کافی خالی ہیں حیدرآباد کے علاوہ ریاست کے دیگر مقامات کے دواخانوں میں کورونا کا علاج کروانے والے مریضوں میں 40 فیصد مریض کا تعلق دیگر ریاستوں سے ہے