آئندہ سال مارچ تک کورونا کی تیسری لہر کے کوئی امکانات نہیں _ والدین اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے نہ ڈریں

حیدرآباد _ تلنگانہ ریاست میں فی الحال ، کورونا وائرس مکمل طور پر قابو میں ہے۔ اگلے سال  مارچ تک کورونا کی تیسری لہر کا کوئی امکان نہیں ہے  ہیلت کے ڈائریکٹر سرینواس  راؤ نے یہ بات بتائی۔انہوں نے  والدین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے نہ ڈریں۔انہوں نے  بتایا کہ ریاست بھر میں 1.5 لاکھ طلباء کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جن میں سے صرف 57 طلباء کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں  انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ کیس صرف کیرالہ اور مہاراشٹر میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

سرینواس راو نے کہا کہ ریاست میں کورونا کا نیا ویرینٹ آنے پر ہی تیسری لہر شروع ہونے کے امکانات ہوسکتے ہیں تب تک کوئی امکان نہیں ہے انہوں نے کہا کہ روزانہ 3 لاکھ ٹیکہ دینے کا پروگرام شروع کیا جارہا ہے ٹیکہ ہی کورونا سے محفوظ رہنے کا واحد راستہ ہے انہوں نے کہا اب تک ریاست بھر میں 49 فیصد افراد نے کورونا کا ایک ڈوز بھی نہیں لیا۔