تلنگانہ

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں بھاری اضافہ _ ایک دن کے اندر کیسوں کی تعداد دوگنی

حیدرآباد _ 3 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے ایک دن کے اندر کیسوں کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے پیر کے روز 482 کیس درج ہوئے تھے اور آج ایک ہزار سے زائد درج ہوئے ۔

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  42991 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں 1052 نئے مثبت کیسس درج ہوئے۔ اس سے اب تک مثبت کیسوں کی کل تعداد 6,84,024 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے اس سلسلے میں ایک بلیٹن جاری کیا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو افراد کی کورونا سے موت ہوگئی ۔ اس سے ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 4,033 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز 240افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں فی الحال 4,858ایکٹیو کیس ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button