تلنگانہ

تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں بھاری اضافہ _ حیدرآباد میں 40 فیصد سے زائد کیس

حیدرآباد _ 19جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں  بھاری اضافہ ہوا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ایک لاکھ 11 ہزار 178 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ جن میں 3557نئے مثبت کیسس درج ہوئے۔ اس سے اب تک مثبت کیسوں کی کل تعداد 7،18،196 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے اس سلسلے میں ایک بلیٹن جاری کیا ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین  افراد کی کورونا سے موت ہوگئی ۔ اس سے ریاست میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 4,065 ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز 1773افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ ریاست میں فی الحال 24254ایکٹیو کیس ہیں۔گریٹر حیدرآباد میں 1474 کیس درج ہوئے ہیں

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button